انتیسواں سالانہ عرس مبارک، حضرت قبلہ میاں محمد عالم رح، 5 دسمبر 2015

الحمد للہ رب العٰلمین    والصلوۃ والسلام علیک سید المرسلین

اللہ رب العزت کا خاص احسان کہ اُس پاک زات نے ہمیں اپنے پاک حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہونے کا شرف عطا فرمایا اور اولیاء اللہ سے عقیدت واحترام اور نسبت کے بندھن میں جوڑا۔

اللہ پاک کی خاص توفیق سے مورخہ 5 دسمبر 2015 بروز ہفتہ , اسی نسبتی احساس کو اپنے دلوں میں لیے ولئ کامل قبلہ میاں محمد عالم رح کے عقیدتمند اور مریدین پروانہ وار عرس مبارک کی تقریب میں اپنے اپنے انداز و مستی میں شامل ہوئے۔

عرس کی 3روزہ تقریب (3تا5دسمبر2015) اپنے عروج پر سجادہ نشین صاحبزادہ میاں محمد اعجاز عالم نقشبندی صاحب کی اختمامی دعا پر ہوئ۔

dada-urs-2011-1

صاحبزادہ میاں محمد اعجاز عالم نقشبندی صاحب

صاحبزادہ میاں محمد اعجاز عالم نقشبندی صاحب

 

اس تقریب میں قبلہ میاں صاحب کے خلفاء کرام، مریدین اور عقیدتمند حضرات نے سہرا بندی, ختم خواجگان و نعت محفل میں شرکت کی، جبکہ انتظامیہ نے عرس مبارک کی تمام تقاریب بہت احسن انداز میں منعظم کی۔

حضرت واصف علی واصف رح, اولیائے کاملین کی شان میں کیا خوب فرماتے ہیں کہ جن لوگوں نے اللہ کی مخلوق کے لیے لنگر کھول دیے وہاں کبھی رزق کی کمی نہیں ہوتی ۔

اللہ مالک و رازق کا خاص احسان ہے کہ تقریباً 70 سال سے ماہانہ ختم خواجگان اور 29 سال سے سالانہ عرس مبارک پر وسیع لنگر کا اہتمام ہوتا ہے۔

 

“سدا بہار روے اس باغے کدی خزاں نہ آوے
ہون فیض ہزاراں تائیں ہر پھکھا پھل کھاوے”

“عرس مبارک کے تیسرے دن کے چند خاص لمحات”

قبلہ میاں اعجاز عالم صاحب اور ہیڈ انتظامیہ اسلم کاکا کی راہنمائ میں انتظامیہ دربارِ عالیہ نے اپنے تمام انتظامی امور بخوبی سرانجام دیے جس میں؛
پنڈال کی تیاری
مہمانانِ گرامی کا استقبال اور لنگر کا اہتمام
دربارِ عالیہ کی دلکش سجاوٹ
سہرا مبارک کا استقبال
لنگر کی تقسیم
نظم و ظبط

عصر تا قبل نمازِ مغرب قبلہ حضرت میاں محمد عالم رح کے خلفاء عظام نے سہرا اور چادر پوشی پیش کی اور بعد ازاں میاں اعجاز عالم صاحب کی امامت میں نمازِ مغرب ادا کی گئ. نمازِ مغرب کے بعد معزز مہمانوں کو لنگر پیش کیا گیا۔

نمازِ عشاء کے بعد عرس مبارک کی محفل کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں ختم خواجگان نقشبندیہ پڑھا گیا. بعد ازاں تلاوت قرآن پاک, حمد و نعت کا سلسلہ جاری رہا جس میں ملک کے نامور علماء قراء و نعت خوان حضرات علامہ خادم حسین خورشید ازھری, جناب قاری خادم بلال, جناب قاری رفیع الدین سیالوی, قاری غلام حسین, قاری کامران چشتی, شیخ عامر ریاض, صفدر حسین صاحب, محمد فیاض محمد عتیق نے عشق و محبت کا اظہار کیا.

آخر میں جناب میاں اعجاز عالم صاحب کی اختمامی دعا سے محفل اپنے عروج پر اختمام پزیر ہوئ۔

دعا ہے اللہ پاک سے کہ ہمیں عشقِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں مزید ترقی دے. اولیاء اللہ سے عقیدت و احترام کا سلسلہ مزید پھلے پھولے اور اس در سے چشمہء فیضان تا قیامت جاری و ساری رہے. ہمارے سینے ایمان اور عقیدہ کی روشنی سے مزید افروزاں ہوں۔

اللہ تعالٰی آپ تمام عاشقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنا خاص فضل و کرم اور دونوں جہانوں کی راحتیں اور رحمتیں نازل فرمائے.

آمین ثم آمین

Mian Ijaz Sahib and Syed Tayyab Sahib

جناب میاں محمد اعجاز عالم نقشبندی اور جناب سید طیب شاہ صاحب

DSC_0362

جناب صاحبزادہ میاں محمد اعجاز عالم نقشبندی صاحب اور علامہ جناب خادم حسین ازھری صاحب

خلیفہ اکبر صاحب

خلیفہ اکبر صاحب

DSC_0212

جناب صاحبزاہ میاں محمد اعجاز عالم صاحب اور جناب امجد علی صاحب

DSC_0421

جناب محمد افضل صاحب

DSC_0436

جناب محمد عبدالخالق صاحبDSC_0419

گدائے گنج بخش جناب محمد خلیل صاحبDSC_0423

جناب لقمان صاحبDSC_0313

جناب قاری غلام حسین صاحب

DSC_1915

جناب محمد عامر فیاض صاحب

DSC_0374

جناب قاری کامران قادری صاحبDSC_0241

جناب محمد اسلم کاکا اور افتخار صاحب

DSC_0245

DSC_0171

سہرا مبارکDSC_0077

سہرا مبارکDSC_1951

جناب قاری خادم بلال صاحبDSC_0472

جناب قاری رفیع الدین سیالوی صاحبDSC_0347 DSC_0328

DSC_1935 DSC_1906

 

عرس مبارک کے تیسرے دن کے خاص لمحات کی فوٹوز کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں

عرس مبارک کے دوسرے دن کے خاص لمحات کی فوٹوز کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں

عرس مبارک کے پہلے دن کے خاص لمحات کی فوٹوز کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں

عرس مبارک کی وڈیوز

 

اختمامی دعا: صاحبزادہ میاں محمد اعجاز عالم نقشبندی

تلاوت قرآن پاک: قاری خادم بلال

ازان مکہ و مدینہ: قاری رفیع الدین سیالوی

درود و سلام

نعت خوان: فیاض نقشبندی

نعت خوان: عامر فیاض

نعت خوان: قاری خادم بلال

نعت خوان: قاری کامران قادری صاحب

نعت خوان: قاری کامران قادری صاحب

تلاوت قرآن پاک: قاری غلام حسین صاحب

نقابت: محمد صفدر

سہرا مبارک