شجرہ شریف مجددیہ، حمیدیہ، عالمیہ

ِبسمِ اللہِ الرَّحمٰن ِالرَّحیم

َلا اِلٰہَ اِ َّلا ھُوَ رَبُّ العَرِش العَظِیم

فضل کردے مجھ پہ ختم الانبیاء کیواسطے

اے عمیم الفضل زات زوالبقا کیواسطے

صاحب لولاک وجہہ زوسرا کیواسطے

آں شفیع المزنبین ورحمتہ اللعالمین

حضرت صدیق رشک انبیاء کیواسطے

ماسواسے ترک کی نعمت عطا کردے مجھے

بایزید و بوالحسن اہل رضا کیواسطے

فارسی سلمان وقاسم  جعفر وصادق امام

بوعلی و یوسف اہل وفا کیواسطے

مجھ کو رکھ محفوظ نفس سرکش بدکیش سے

اور عزیزان علی  پیر ہدیٰ کیواسطے

واسطہ ہے عبدخالق عارف  و محمود   کا

آں علی رامیتنی شاہ سخا کیواسطے

بادشاہ دولت صبرورضا کر دے مجھے

اور بہاؤالدین امیر اولیاء کیواسطے

حضرت بابا سماسی خواجہ میرکلال

نورالابصار شہید کربلا کیواسطے

خواجہ اکبربخاری یعنی شاہ نقشبند

خواجہ یعقوب چرخی بے ریا کیواسطے

دولت عشق و محبت میں ترقی دے مجھے

شہ عبیداللہ اہل ارتقا کیواسطے

یا خدا مجھ پر رہے طاری عبودیت کا حال

خواجہ انکنگی محمد صلی الله علیہ وسلم مقتدا کیواسطے

خواجہ زاہد محمد  خواجہ درویش ولی

آل محمد باقی باللہ پیشوا کیواسطے

وہ فنا دے جس سے مل جاۓ بقا اللہ بھی

شیخ احمد شمس دیں بدرالدرجیٰ کیواسطے

دے صفاۓ باطنی زرے کو کر دے آفتاب

آل مجدّد الف ثانی مقتدا کیواسطے

کاشف اسرار حق اور پرتو زات رسول

یعنی سرھندی شہ کشور کشا کیواسطے

نائب صدیق اکبر جو الرالعزمی میں ھے

حضرت معصوم اہل اتقا کیواسطے

یا ِالہٰ العالمین کر دے گناہوں کو معاف

نقشبند ثانی نقش اولیاء کیواسطے

حشر کی دشواریاں بھی سب کی سب آسان ہوں

حضرت قیوم رابع باصفا کیواسطے

شہ زبیر غوث عالم قطب عالم راہنما

کان فیضان عطا نور ہدیٰ کیواسطے

یعنی فاروقی و سربلندی جو چاروں غوث ھیں

خواجہ قطب الدین حق شیر خدا کیواسطے

دولت صبرو قنات کر عنایت یا خدا

شہ جمال اللہ آں آہل رضا کیواسطے

یا الٰہی دے جمالی و جلالی خوبیاں

سید عیسیٰ چوں عیسیٰ فی السما کیواسطے

یا ِالہٰی اس دل مردہ کو دے دے زندگی

اور شہ نور محمد پارسا کیواسطے

بہر بابا جی ولی اللہ جو فیض اللہ تھے

والئے تیراہ پانوروضیا کیواسطے

یا خدا رکھ گام فرساۓ صراط مستقیم

ان رئیس مقتدائے اولیا کیواسطے

جن کا روضہ ھے منور واقع چورہ شریف

سید علی چوراہی پیروفا کیواسطے

دین و دنیا میں میری تو لاج رکھنا اے خدا

شاہ ابراہیم قطب الاتقیا کیواسطے

معدن انوار یزداں چشمۂ فیض و عطا

آپ سے شاداب ہے سارا طریقت کا چمن

ہیں گل و گلزار عرفاں نورعین پنجتن

آپ کے فیضان کے انوار ہیں جلوہ فگن

اہل نسبت کے دلوں کو جنکی پیاری ہے پھبن

آں حمید گل شاہ سواتی پیشوا کیواسطے

طالب لطف نبی عالی نسب امی حسب

حضرت محمد عالم میاں صاحب جنہیں کہتے ہیں سب

آپ کو رہتی ہے ہر دم جستجوئے لطف رب

آپ کے دم میں وہ دم ہے آپ ہیں عیسیٰ لقب

بن گئے ہیں جو سراپا مضہرالطاف رب

کر گیا رنگین جنہں آل پیمبر کا ادب

ہے جہاں ذکر خدا ذکر شہنشاہ عرب

آپ کی محفل ہے بہر طالباں بزم طرب

یا الہیٰ کر دے پوری آرزوئیں دل کی اب

دے مسرت جاودانی دور کر رنج و تعب

حضرت محمد عالم نروالی پیشوا کیواسطے

کشف الدجی بجمالہ

بلغ العلے بکمالہ

صلو علیہ والہ

حسنت جمیع خصالہ